پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا


 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کپتان اظہر علی اور عبدالرزاق کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، کمیٹی کی سربراہی وہاب ریاض کے پاس ہی رہنے کی توقع ہے، نئی سلیکشن کمیٹی 3 سے 4 اراکین پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب سے لے کر کپتان مقرر کرنے تک آزاد ہوگی، کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔

0/Post a Comment/Comments