اوکاڑہ ; حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی


 

اوکاڑہ  میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول آرڈیننس 2023 کے تحت روٹی اور نان کے نئے ریٹس مقرر کر دیے ہیں جس کے تحت اوپن مارکیٹ میں 100 گرام تندوری روٹی 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔مقرر کیے گئے ریٹس کا اطلاق ضلع اوکاڑہ کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ دوکاندار روٹی اور نان کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد ہرگز پیسے وصول نہ کریں۔ روٹی اور نان کے مقررہ ریٹس سے زائد پیسے چارج کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments