ٹی ایل پی کا ’سیو پاکستان‘ مارچ 22 مئی کو کراچی سے ہوگا


 تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 22 مئی کو ’سیو پاکستان‘ کے نام سے کراچی تا اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنان سے تاریخی مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کی طرف سے جارہ کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کس طرح چند لوگوں کی انا کی خاطر پورا گورننس نظام تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اس تناؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

سعد حسین رضوی نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف منظم اور بے لگام مہم حکمران اشرافیہ کی نااہلی کو ثابت کرتی ہے۔

0/Post a Comment/Comments