ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار میر ربنواز خان بہرانی کا کار ٹیکسی اسٹینڈ ڈیرہ اللہ یار کا دورہ ،


 

ڈپٹی مئیر  میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار میر ربنواز خان بہرانی کا  کار ٹیکسی  اسٹینڈ ڈیرہ اللہ یار کا دورہ ، ٹیکسی یونین کے صدر شاہنواز کھوسہ ، جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کھوسہ نے ٹیکسی ڈرائیورز کو درپیش مسائل کے بارے میں میر ربنواز خان بہرانی کو آگاہ کیا ، اس موقع پہ میر ربنواز خان بہرانی نے کار ٹیکسی یونین کے رہنماوں کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، میر ربنواز خان بہرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  ان کا   کہنا تھا کہ MPA فنڈ سے ٹیکسی اسٹینڈ میں ڈرائیورز حضرات کی سہولت کے لیے کار اسٹینڈ کا مین گیٹ ، ایک عدد کمرہ اور ٹف ٹائل لگوا کر دیں گے ۔تاکہ ڈرائیور حضرات کی مشکلات کم ہوں۔  ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جتنا ممکن ہو سکا کام کریں گے۔ ہم اس شہر کے رہائشی ہیں ہمارا جینا مرنا یہاں ہے مشکلات بہت ہیں مگر کوشش کریں گے کہ بہتر سے بہتر کام کر سکیں۔

0/Post a Comment/Comments