سندھ رینجرز کا آگ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم


 تھرپارکر: سندھ رینجرز کی جانب سے ضلع تھر پارکرمیں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

پاکستان رینجرز سندھ نے تحصیل اسلام کوٹ میں متاثرہ خاندانوں میں راشن، ٹینٹ، مچھر دانیاں، پینے کا صاف پانی، خواتین اور بچوں میں کپڑ ے بھی تقسیم کیے۔

واضح رہے آتشزدگی کا واقعہ 20مارچ 2024 کو پیش آیا،جس میں 50 گھرتباہ، ایک 6 سالہ بچہ جھلس کر زخمی جبکہ 40 سے 50 جانورہلاک ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرزسندھ نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں اور دیگر کو ریسکیو کیا۔

0/Post a Comment/Comments