رحیم یار خان ; پولیس میں بھرتی کے خواہشمند سینکڑوں امیدوار صادق شہید پولیس لائن پہنچ گئے


 

رحیم یار خان  میں پولیس میں بھرتی کے خواہشمند سینکڑوں امیدوار صادق شہید پولیس لائن پہنچ گئے ہیں، پولیس لائن کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، امیدواران کی پولیس لائن میں انٹری رجسٹرڈ کی جا رہی ہے،میل اور فی میل کی انٹری کے لیے دو الگ الگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،پولیس بھرتیوں میں آج میل فارم نمبر 1 تا 2530 اور فی میل فارم نمبر 1 تا 374 کی جسمانی پیمائش ہو رہی ہے۔ پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار اپنی رول نمبر سلپ اور اصل شناختی کارڈ کے ساتھ جسمانی پیمائش میں شامل ہوں گے، پولیس بھرتیوں کے تمام مراحل میں  ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ ،ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ایس پی خالد رشید پر مشتمل کمیٹی کی زیرنگرانی سو فیصد میرٹ اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے پولیس میں بھرتی کے لیے امیدوار اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور محنت کریں، اگر کوئی امیدوار جعل سازی یا کسی بھی خلاف قانون ایکٹیویٹی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  پولیس لائن میں امیدواروں کی سہولیات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے،  امیدواروں کے لیے سائے، ٹھنڈے پانی اور پر سکون ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے،

0/Post a Comment/Comments