دبئی میں کراٹے کمبیٹ کے ناک آوٹ کرنے والے رضوان علی اپنے آبائی گاؤں مندرہ پہنچ گئے


 

 دبئی میں کراٹے کمبیٹ کے سی 45 لیگ میں   انڈیا کے کھلاڑی کو 30 سیکنڈ میں ناک آوٹ کرنے والے رضوان علی اپنے آبائی گاؤں مندرہ پہنچ گئے ۔آبائی گاؤں مندرہ میں پھول پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر رضوان علی کا کہنا تھا  مد مقابل انڈیا کے حریف کھلاڑی کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ہرانا  میرا خواب تھا۔میرے اساتذہ اور والدین کی دعاؤں سے سب کچھ ممکن ہوا ۔رضوان علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کوئی بھی سرکاری آفیسر اور مقامی سیاست دان استقبال کے لیے نہیں آیا اپنی جیت  قوم کے نام کرتا ہوں ۔

0/Post a Comment/Comments