خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے سب کیمپس کا افتتاح


 

ضلع راجن پور کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ۔خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے سب کیمپس کا افتتاح۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ سمیت دیگر نے مل کر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔افتتاحی  تقریب میں معززین شہر اور دیگر شرکاء کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سب کیمپس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ اور سردار یوسف خان دریشک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ان کا راجن پور کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post