حاصل پور کے تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ

 


حاصل پور کے تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار زخمی افراد کو ریسکیو کرنےپہنچے زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد کے کے بعد زخمی افراد کو شفٹ کر کے روانہ ہونے لگے،تو عاشق اور الطاف نے اپنے ساتھیوں کےہمراہ ریسکیو 1122 کی گاڑی پر دھاوا بول دیا مشتعل افراد نے گاڑی کے شیشےتوڑ دیئے اور محمد ریسکیو اہلکار محمد سلیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ یونیفارم پھاڑ دی اور یرغمال بنا لیا۔ 15 کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی تو مشتعل افراد نے تھانہ صدر پولیس کی گاڑی پر حملہ بول دیا اور تھانہ صدر پولیس کی گاڑی پر پتھرائو کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مشتعل افراد کے پتھراو سے شہزاد نامی اہلکار شدید زخمی تھانہ صدر پولیس نے ریسکیو اہلکار کو بازیاب کروا کے ملزمان کے خلاف متاثرین کی مدعیت ریسیکو 1122 کی مدعیت  اور پولیس کی مدعیت میں تین ایف آئی آر کا اندراج کے پندرہ مرد اور پانچ خواتین کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا.

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post