ساہیوال : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی چوتھی قسط کی تقسیم

 


ساہیوال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی چوتھی قسط کی تقسیم، 17 مئی سے  ساہیوال ڈویژن میں شروع ہو رہی ہے جس دوران 3لاکھ 14ہزار 979 مستحقین کو سہ ماہی امداد کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ جس کے لئے31سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ان سنٹرز پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ آنے والے مستحقین خصوصا خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں خاص طور پر گرمی کے موسم کی مناسبت سے پینے کے ٹھنڈے پانی، ٹینٹ اور پنکھوں کا انتظام کیا جائے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post