گھوڑا باری ; تیز رفتار سوزوکی ٹائر برسٹ ہو جانے کے سبب الٹ گئی


 

 

گھوڑا باری کے قریب تیز رفتار سوزوکی ٹائر برسٹ ہو جانے کے سبب الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک 9 سالہ بچی شیر بانو ھوڑائی موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔ جبکہ 29 افراد جن میں مرد بچے خواتین موجود تھے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال مکلی اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سکینہ اور دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جانبحق اور زخمیوں کا تعلق گاھو گوٹھ کے قریبی گاوں ابراھیم ھوڑائی ملاح سے ہے۔

0/Post a Comment/Comments