گمبٹ ; سخت گرمی کی وجہ سے گیسٹرو میں اضافہ


 

گمبٹ میں سخت گرمی کی وجہ سے گیسٹرو میں اضافہ، گمس سٹی اسپتال میں 3 دن کے دوران گیسٹرو کے 90 مریض داخل۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ گمبٹ و گردونواح کے علاقوں میں سخت گرمی کی وجہ سے گیسٹرو میں اضافہ ہو گیا ہے۔3 دن میں خواتین مرد اور بچوں سمیت 90 افراد گیسٹرو میں مبتلا ہو گئے ہیں جنکو گمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ مریضوں کو ہدایت کی گئی کہ گیسٹرو سے بچنے کے لئے اپنے آپ سخت  گرم خوراک سے پرہیز کریں اور سر پر گیلا کپڑا  رکھیں۔

0/Post a Comment/Comments