سینیٹ الیکشن: بلوچستان میں سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ


 کوئٹہ: سینیٹ الیکشن کے دوران بلوچستان میں سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے، 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں مل سکتی ہیں۔

اسی طرح جمعیت علماء اسلام کو 2 نشستیں دی جائیں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل کو ہو گا۔ 

0/Post a Comment/Comments