آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا

 آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلی


آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے  ثاقب نثار کے بیٹے سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق مبینہ آڈیوز سے جڑی چاروں شخصیات کو  27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری, صحافی عبدالقیوم صدیقی اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔



0/Post a Comment/Comments