بزنس نیوز

 


 

01

 

سندھ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل پراچہ نے کہا کہ بے روزگاری اور نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں جرائم بڑھ رہاہے۔

سندھ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی گنتی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کراچی کی صحیح گنتی کرنا نہیں چاہتی،انہیں ڈر ہے ایسا نہ ہو کراچی سے ہی سندھ کی حکومت کا تعین کیا جانے لگے۔

جمیل پراچہ نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، سندھ کی پوری تاجر برادی تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 برطانیہ کے دو بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے سے اپنی کئی برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز اس سال سینکڑوں برانچیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں، صارفین کےڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے پربینکوں نے برانچز کی بندش کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق برانچز بند کرنے کا اعلان کرنے والے بینکنگ گروپس میں لارڈز بینکنگ گروپ، ٹی ایس بی، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس بینک اور ایچ ایس بی سی بنک سمیت نیٹ ویسٹ بینک شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کا سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سینکڑوں برانچز بند کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سابق حکومت نے روس سے سستے تیل کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، ہم نے حصول ممکن بنایا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے سفر کے لیے توانائی کی فراہمی ضروری ہے، وزیراعظم نے کل بتایا روس سے معاہدہ ہو چکا ہے، روس سے جلد سستا تیل آئے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے توانائی کی کمی کو پورا کر رہے ہیں، جلد ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا۔


0/Post a Comment/Comments