بزنس نیوز

 


 

01

وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کے پانچ سیکٹرز کےلیے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کردی گئی، یکم مئی سے تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہونگے، وفاقی حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ انڈسٹریز کو ریلیف ختم کرکے عوام کو دیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان ہوذری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صنعتی تنظیموں نے گیس کے ریٹس میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی ہونے سے انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہوگی۔

02

 حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ 288 روپے فی لیٹر ہوگئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں 15 مئی تک جاری رہیں گی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

03

مہنگائی کی دوڑ میں برائلر مرغی سب سے آگے نکل گئی، مرغی کے فی کلو گوشت میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

ایک ساتھ 30 روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کا فی کلو گوشت 557 روپے سے بڑھ کر 587 روپے ہو گیا ہے۔

زندہ برائلر کے دام بھی 20 روپے مزید بڑھا دیے گئے ہیں، زندہ برائلر ہول سیل ریٹ پر 363 روپے سے بڑھ کر 383 جبکہ پرچون کے نرخ 371 روپے سے بڑھا کر 391 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت 274 روپے فی درجن پر برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 100 روپے کی ہوگئی ہے، عام مارکیٹ میں فی انڈہ 22 سے 24 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments