بنوں: پالتو کتے کومارنے پر مالک نے ایک شخص کوقتل کردیا

 

بنوں: پالتو کتے کومارنے پر مالک نے ایک شخص کوقتل کردیا

                 

بنوں میں پالتو کتے کو مارنے پر مالک نے ایک شخص کو قتل کر کے اس کی لاش کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے  جہاں مالک نے پالتو کتے کو مارنے والے  شہری کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگادی، ملزم نے لاش کو پولیس کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزم مارا گیا جس کے بعد دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

0/Post a Comment/Comments