ھیڈلائینز نیوز

 

 

01

💕ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا پیٹرول کی قیمت برقرار۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی،نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر مقرر۔لائٹ ڈیزل دس روپے کمی سے 164.68 روپے لیٹر ہو گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی سے 176.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔

02

💕ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔محنت کشوں کی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔پاکستان میں محنت کش شدید مشکلات سے دوچار۔مہنگائی کے طوفان اور بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہو چکا۔گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی مزدوروں کے نام کردیا۔

03

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج لاہور میں ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان۔کہتے ہیں مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔حکمران الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں۔آئین تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نگراں حکومت نے الیکشن کے سوا سب کام کیے.

04

لاہور میں تحریک انصاف کو لبرٹی سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے بیان حلفی لے کر ریلی کی اجازت دی۔عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی ہوگی۔ریلے کے باعث کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی گی۔ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔اسلام آباد اور پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلیاں روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ۔

05

پی ٹی آئی سے مذاکرات،نواز شریف کے تحفظات۔سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں ہیں انہوں نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔جسے ساڑھے تین سال میں ملک دشمنوں نے تباہ کردیا عوام معاف نہیں کریں گے۔مذاکرات ملک و قوم کے لئے ہیں لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات ملک اور اداروں کو بد نام کرنے کی جنگ ہے۔جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔

06

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کا راج۔آج بھی بادل برسنے کا امکان۔پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث بند زمینی راستوں کی بحالی جاری۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کشمیر اور گلگت میں بھی آج بادل برسیں گے۔

07

اور ترکیہ نے شام میں داعش کے مرکزی رہنما کو ہلاک کردیا۔داعش سربراہ ابو القریشی کو ترک فورسز نے شام میں اپریشن کے دوران مارا۔ٹی وی انٹرویو کے دوران ترک صدر صدر طیب اردوان نے ابو القریشی کی ہلاکت کا انکشاف کیا۔مزید بولے ترکیہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔

 


0/Post a Comment/Comments