فاسٹ بولر زمان خان برطانیہ روانہ


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان انگلش کاؤنٹی میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

اکیس سالہ فاسٹ بولر سمر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس میں وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔

زمان خان لاہور قلندرز پی ڈی پی پروگرام کی پہچان ہیں۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لاہور قلندرز کے فاتح اسکواڈ کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments