سپریم کورٹ : آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی


سپریم کورٹ : آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی


سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بنچ آج آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ آج گیارہ بجے سماعت کریگا، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی، غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیوز سے جڑی چار بڑی شخصیات کو 27 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر ایڈووکیٹ طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے گفتگو کرنے والے صحافی کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔


 

0/Post a Comment/Comments