’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی


 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کے نقشِ قدم پر چلنے لگے۔

سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد ’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو۔

جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرۂ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے گونجنے لگے۔

0/Post a Comment/Comments