9 مئی کے واقعات کا فائدہ ہوا، عدلیہ کیخلاف بیان بازی بند ہو گئی: چیف جسٹس

 
9 مئی کے واقعات کا فائدہ ہوا، عدلیہ کیخلاف بیان بازی بند ہو گئی: چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ ہوا کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی بند ہو گئی۔

یہ بات چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، عابد زبیری و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کہی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments