آرٹیکل 209 کے تحت ججز کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے، وزیر دفاع


 وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرے، تین دو کا فیصلہ دینے والے ججز نے مس کنڈیکٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو 4 لاکھ زیر التو کیسز کا جائزہ لے، پاکستان کی عالمی انصاف کے انڈیکس میں 11 پوائنٹس تنزلی ہوئی، اس کا بھی جواب دیں۔

عمران کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، راجہ ریاض

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بولے عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے۔

انہوں نے کہاکہ لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

0/Post a Comment/Comments