دلچسپ و عجیب

 


 

01

جنوبی افریقا کے ایک پادری کی لاش کو تقریباً 600 دن مردہ خانے میں رکھنے کے بعد دفنا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شیوا موڈلی نامی جنوبی افریقا کے پادری کا 2021 میں انتقال ہو گیا تھا، لیکن اسکی لاش کو تقریباً 600 دن مردہ خانے میں رکھنے کے بعد رواں ماہ سپرد خاک کیا گیا کیونکہ ان کے اہل خانہ ان کے دوبارہ زندہ ہونے کی توقع کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیوا موڈلی جوہانسبرگ کے شمال میں واقع گوٹینگ میں دی میرکل سینٹر کے بانی تھا جو 15 اگست 2021 کو بیمار پڑنے کے بعد انتقال کر گیا، تاہم، اسکے جنازے کی تیاری کرنے کے بجائے اسکے خاندان نے اسکی لاش کو مردہ خانے میں چھوڑ دیا اور اسکے دوبارہ زندہ ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

کچھ لوگوں کو سیلفی لینے کا شوق ہوتا ہے لیکن اگر کیا یہ شوق انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی ہوتا تو وہ کیا کرتے، تو اس کی جھلک بھی اب سامنے آگئی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) آرٹ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک نئی ٹرینڈنگ بن گیا ہے جہاں صارفین اس سے متعلق نئی اور دلچسپ چیزیں شیئر کر رہے ہیں۔

اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک غیرملکی آرٹسٹ جیو جان ملور نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں جانوروں کو سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

امریکا میں انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اجنبی مریض کو اپنا گردہ عطیہ کر دیا۔

سابق امریکی فوجی ٹِم لیٹس، نیوجرسی میں رہتے ہیں جہاں ایک دن انہیں 73 سالہ بِل سیموئیل کو ہسپتال پہنچانا تھا جن کے گردے فیل ہوچکے تھے، گزشتہ 20 برس کی ذیابیطس سے ان کے دونوں گردے ناکارگی کی آخری حد پر تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کو بِل سیموئیل کیلئے گردہ درکار تھا اور وقت گزرتا جا رہا تھا کیونکہ ڈائیلائسِز کا عمل بھی بہت کارگر ثابت نہیں ہو رہا تھا، تاہم ٹِم نے انہیں ہسپتال پہنچایا اور اس دوران ان سے گفتگو بھی کرتا رہا، اب ان دونوں کے درمیان بے تکلفی بڑھی اور بِل سیموئیل نے انہیں بتایا کہ وہ گردے کے عطیے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

اسی ایک سفر میں ٹم فیصلہ کر چکے تھے کہ وہ اس مجبور شخص کو اپنا گردہ ضرور دیں گے، اس کے بعد ٹم دوبارہ مریض بل سیموئیل کے گھر گئے اور اپنا پتہ اور رابطہ نمبر دیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی بات پر قائم رہے گا۔

اب اگلا مرحلہ گردے کی میچنگ کا تھا جس پر تمام فریقین پریشان تھے، اتفاق سے تمام ٹیسٹ سے ٹم کے گردے بل کے لئے انتہائی موزوں ثابت ہوئے اور امید کی کرن بن گئے۔


0/Post a Comment/Comments