سپورٹس نیوز

 



 

01

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب میرا نام شعیب اختر کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ اپنی سٹرینتھ کے مطابق باؤلنگ کروں، شارٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ یارکرز پر بھی کام کر رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ جو بھی ورلڈ کلاس بیٹرز ہوں انہیں آؤٹ کروں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے باؤلرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے بہت کچھ سیکھا، نجیب اللہ زدران کو بال لگنے کے بعد پشتو میں معذرت کی، نجیب اللہ زدران نے کہا کہ کوئی بات نہیں کھیل کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

رمضان سپورٹس سیریز کے سلسلے میں قومی کرکٹرز ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے۔

پنجاب حکومت کے زیر اہتمام رمضان سیریز کے حوالے سے لاہور میں ہاکی کے مقابلے جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، فہیم اشرف اور امام الحق نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کیلئے تربیتی کیمپ سے فارغ ہو کر ہاکی سٹیڈیم پہنچے۔

قومی کرکٹرز نے ہاکی کھیلی، شاداب خان، حارث رؤف، فہیم اشرف اور امام الحق نے پینلٹی شوٹ آؤٹ لی اور گول کیے، پنجاب کی نگران کابینہ میں مشیر کھیل کے فرائض سرانجام دینے والے کرکٹر وہاب ریاض نے ہاکی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے قومی کرکٹرز کو ہاکی سٹیڈیم میں مدعو کیا۔


0/Post a Comment/Comments