بزنس نیوز

 


01

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، سٹاف لیول معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آن لائن ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف سے میٹنگ ہوئی، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نویں جائزہ کیلئے اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں، معاہدے کیلئے پاکستان کی کوشش کی قدر کرتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عیدالفطر پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے عید الفطر پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت اندرون ملک سیکٹر کے مسافر مستفید ہو سکیں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائنز انتظامیہ اپنے ہم وطنوں کی ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

شہریوں کےلیے بری خبرعید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا،کویڈ سے قبل ہر سال سٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا۔

کویڈ 19 کے بعد سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا، سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا تاہم اس بار عوام کے لیے نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے


0/Post a Comment/Comments