دلچسپ و عجیب

 


 

01

جانوروں میں کتوں کو انسان کا دوست اور سب سے زیادہ وفادار مانا جاتا ہے۔

ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کچن میں گھریلو کام میں مصروف خاتون بیماری اور کمزوری کے باعث فرش پر بیٹھتی ہے تو وہاں موجود کتا بھی اسے محسوس کر لیتا ہے اور فوراً ہی اپنی مالکن کی خدمت کرنے لگ جاتا ہے۔کتا اپنی مالکن کو اس دوران کوئی بھی کام کرنے نہیں دیتا، وہ خود ہی دوا اور فریج کھول کر پانی اپنی مالکن کو دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

امریکہ میں ایک گھرانہ ایسا ہے جس کے تمام افراد پستہ قد ہیں اور بونے قرار پائے ہیں جبکہ ان کے گھر کا ایک فرد پورے 6 فٹ قد کا حامل ہے۔

پِیٹ موٹزنگو کا قد 6 فٹ ہے اور وہ کبھی کبھار خود کو اس خاندان میں اجنبی سمجھتے ہیں لیکن ان کا خاندان ایک عرصے سے ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ان کے گھرانے کے ہر بالغ فرد کا قد 4 فٹ 10 انچ سے کم ہے جو طبی طور پر بونا پن کے زمرے میں شامل ہیں۔

پِیٹ کے والدین، وِکی اور ڈیرل، جبکہ ان کے بہن بھائی جینیفر، اینڈریو سب پستہ قامت ہیں اور اجنبی افراد کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، تاہم کبھی کبھی وہ سوچتے ہیں کہ ان کا قد بھی چھوٹا ہوتا تاکہ وہ اپنے خاندان کے فرد ہی معلوم ہوتے، کبھی کبھی وہ خود کو قصور وار بھی سمجھتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 جاپان کے کچھ علاقوں میں بعض ایسی خودکار مشینیں لگائی گئی ہیں جو اے ٹی ایم کی طرح کام کرتے ہیں مگر ان میں سے پیسے نہیں بلکہ کالے ریچھ کا گوشت نکلتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشینوں میں ان سیاہ ریچھوں کا گوشت موجود ہوتا ہے جو انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہونے پر مارے جاتے ہیں یا کسی طرح انسانوں کے بنائے ہوئے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں، مشینوں میں کارڈ داخل کرکے گوشت خریدا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان کا قانون اپنے شہریوں کو ریچھ کا گوشت کھانے کی قانونی اجازت دیتا ہے، ریچھ کے علاوہ ان مشینوں میں خشک مچھلی اور مویشیوں کا گوشت بھی دستیاب ہے۔

علاوہ ازیں جاپان ایسی وینڈنگ مشینوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو تازہ کیڑے مکوڑے، وہیل، اور دیگر مختلف اقسام کے جانوروں کا گوشت فراہم کرتی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments