اینٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 چین نے امریکی اتحادی ملک تائیوان کا گھیراو شروع کر دیا جس سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کی سرحد کے قریب اپنے جنگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے جارحانہ عمل تائیوان کے صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین چینی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں موجود ہیں جبکہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے بھی تائیوان کے فضائی زون کو عبور کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

مریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ، چاقو حملے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

ایک اور واقعہ کینیڈا کے شہر مارکھم میں پیش آیا ہے جہاں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔


0/Post a Comment/Comments