سپورٹس

 


01

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے۔

سابق کپتان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان بننے میں وقت لگتا ہے، بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور انسان غلطی کرکے ہی سیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم کل کراچی روانہ ہو گی۔

18 رکنی ٹیم میں حمزہ، عاکف، عدیل احمد ، ذوالقرنین ،یونس خان، طاہر خان، حمزہ چوہدری ، عمیر خان، احمد مصطفیٰ ، عبد الرحمن بخاری، وحید اللہ ، شاہد خان، محمد علی ، سکندر، یحییٰ خان، شرجیل خٹک ، نثار خان، شیر علی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں ٹیم کے ہمراہ آصف بیگ ، نصیر مغل، مرزا نوید احمد اور ملک صفدر بطور آفیشلز ہوں گے۔

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے بتایا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 26 رمضان المبارک تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فیڈریشن کے اس فیصلے کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان  کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔

0/Post a Comment/Comments