انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

بالی ووڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پامیلا چوپڑا طبیعت کی ناسازی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد آج صبح زندگی کی بازی ہار گئیں۔پامیلا چوپڑا پلے بیک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور پروڈیوسر بھی تھیں، ان کے لواحقین دو بیٹے آدیتہ چوپڑا اور اودیے چوپڑا اور بہو رانی مکھرجی ہیں۔انہیں آخری بار یش چوپڑا کی زندگی پر مبنی نیٹ فلکس دستاویزی فلم دی رومنٹک میں دیکھا گیا تھا۔

02

بالی ووڈ کے ورسٹال مرحوم اداکارعرفان خان کی انتقال کے 3 برس بعد بڑی سکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی تیسری برسی کے موقع پران کی آخری فلم ’دی سانگ آف سکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان اورٹریلربھی جاری کردیا گیا۔بھارتی سینما گھروں میں فلم ان کی برسی سے ایک روز قبل 28 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی، یہ فلم راجستھان سے تعلق رکھنے والے بچھو گلوکاروں کے لیجنڈ کی عکاسی کرتی ہے، ایک ایسا قبیلہ جو بچھو کے زہر سے متاثرہ افراد کو موسیقی کی طاقت سے ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

03

معروف جنوبی کورین بینڈ "ایسٹرو" کے پاپ گلوکار مون بن 25 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مون بن گزشتہ شب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔کورین بینڈ ’ایسٹرو‘ کی میوزک لیبل کمپنی نے سوشل میڈیا پر گلوکار کی موت کی تصدیق کی ہے، 25 سالہ مون بن گلوکاری، اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔


0/Post a Comment/Comments