ریجنل نیوز

 

علاقائی نیوز:

01

مولائے کائنات امیرالمومنین مولا علی علیہ السلام کے 1404واں یوم شہادت کے کی  تقریبات پورے ملک میں شروع ہوگئیں ہیں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام شہادت حضرت مولا علی علیہ السلام کانفرنس آج راولپنڈی میں منعقد ہوئی

ممتاز اسکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل نے نے صدارت کی دیوان سید آل حبیب علی خان  اجمیری ۔سجادہ نشین درگاہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری شریف مہمان خصوصی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ مولا علی علیہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف جہاد کیا جائے دیوان سید آل حبیب علی خان کس چشتی اجمیری نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام صوفیاء نے حضرت مولا علی علیہ السلام کی تعلیمات کو تبدیل ا سلام کا ذریعہ ہے نوجوان نسل کی اصلاح کے لئے اس عظیم تنصیف کو یونیورسٹی سے لے کر پرائمری ی تک شامل  کیا  جائے انٹرنیشنل ہومن رائٹس لندن کی چیئرپرسن بیرسٹر رباب مہدی نے کہا کہ حضرت مولا علی علیہ السلام کے کیے گئے فیصلے اسلامی نظام عدل کی بنیادی اساس ہیں ۔حکیم سید محمود سہیرن پوری نے کہا کہ آنحضورؐ نے فرمایا کہ "میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ "جو انسان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے واقفیت چاہتا ہے پہلے اسے مولا علی علیہ السلام کی ذات پاک اور تعلیمات سے واقفیت ضروری ہوگی دائرہ کے صدر احسان اکبر یہ نے کہا کہ دنیا کے تمام معروف دانشوروں نے حضرت مولا علی علیہ السلام کی ذات پاک سے فیض حاصل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ضلع راجن پور کے سب سے بڑے شہر جام پور کی میونسپل کمیٹی فنڈز کی کمی کے باعث شدید بحران کا شکار

 رواں ماہ ملازمین اور صفائی  کے عملےکو چار ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہ کی جاسکیں حتی کہ جو ملازمین ڈیلی ویجز پر رکھے گئے تھے وہ بھی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے حصول کیلیے سرگرداں ہیں اسی طرح بلدیہ کے سابقہ ریٹائرڈ  ملازمین کو بھی پینشن کی ادائیگی تاحال نہیں ہوسکی جس پر تمام دفتری سٹاف اور عملہ صفائی نے کام چھوڑ دیا ہے اور دو روز سے جناح ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے احتجاجی ملازمین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر میونسپل کمپلیکس سے  ٹریفک چوک اور  پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔مظاہرین نے شدید نعرہ بازی بھی کی ان کا کہنا تھا کہ عید سر پر ہے ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ااب تو انہیں دوکاندار روزمرہ کا سودا سلف بھی ادھار نہیں دیتے مظاہرین نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ دریں اثناء چیف آفیسر بلدیہ مسرت عباس نے اپنے موقف میں بتایا کہ دو ماہ کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کر دی جائے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 کوٹ ادو کے ماسٹر عبدالستار اور حاجی صغیر احمد نے قدیمی تبلیغی مرکز کی مسجد کو مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کی خوبصورت مسجد بنا دیا، جہاں بیک وقت ایک ہزار نمازی نمازادا  کرسکتے ہیں اور جس کی تزین آرائش کسی کاریگر نے نہیں بلکہ ماسٹر عبدالستار نے منتخب کی جو فن کاریگری کا مظہر ہر دلفریبی کا مسکن ہے ۔

کوٹ ادو میں جامعہ فاروقیہ المعروف پرانا تبلیغی مرکز خوبصورتی اور فنِ تعمیر میں اپنی مثال  ہے۔ چار سو طلبا قران مجید کے ناظرہ و حفظ کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔

مسجد کے پانچ دروازے ہیں  مرکزی دروازہ بابِ محمد جبکہ اطراف کے چار دروازے خلفا راشدین کے نام سے منسوب کیےگئےہیں۔

مسجد کے مرکزی محراب کے ساتھ دو چھوٹے محراب بھی دلفریبی کے نقوش مرتب کرتے ہیں ۔ ۔فرش پر قیمتی سنگِ مرمر کے ساتھ دیواروں پر درجہ حرارت کے مطابق ہے۔جو دلفریبی کا موجب ہیں ۔مسجد کی دیواروں پر درودِ پاک قرانی آیات مختلف وظائف اور دعائیں  نمازیوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔روضہ رسول اور خانہ کعبہ کی تصاویر کو ٹائیلز کی صورت میں جس کمال سے جوڑا گیا ہے دل موہ لینا ہے

 

یہ مسجد خوبصورتی اور فن تعمیر کا شاہکار ہے لیکن اس انتظامیہ اسے ابھی بھی ادھورا کہتی ہے ۔اور مزید اس میں نکھار لانے کے لیے کوشاں ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا رہائشی باہمت نوجوان جس نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا ، ہمت اور حوصلے کی اعلی مثال بن کر دونوں پاؤں سے معذور شخص محمد جاوید چنگ چی رکشہ چلا کر محنت کرکے خاندان کی کفالت کرنے لگا ، مہنگائی سے پریشان یہ باہمت نوجوان کمرتور مہنگائی میں کسی مسیحا کا منتظر ہے،

دن رات محنت طلب کام کرکے معقول آمدنی سے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہاہے ،محمد جاوید اپنے کام میں اتنا مخلص ہے کہ صبح سویرے گھر سے روزی کی تلاش میں نکلتا ہے اور رات گئے تک مزدوری کرتا ہے  لیکن موجودہ مہنگائی ،پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے پریشان ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

 جامشورو میں عید قریب آتے ہی ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی، گاڑیوں کو زبردستی روک کر سرعام کرایہ وصول کرنا شروع کردیا، ڈرائیوروں کی کوئی نہیں سن رہا، سیکیورٹی پولیس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے پولیس کارروائی کرنے کو تیار نہیں، عوام سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ٹریفک پولیس کی زیادتیوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد ارشد آف بھورا حیال نے غریب ومستحین افراد میں عید پیکج تقسیم کیے اس حوالے  سے

مزید جانتے ہیں راجہ پرویز اقبال سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

ڈیرہ اللہ یا میں  ریجنل محتسب اعلی نصیرآباد شاہنواز خان کنرانی کا ڈیرہ اللہ یار میں قائم نجی اسکول کا دورہ مختلف کلاسوں میں جاری تعلیم و عملی  سرگرمیوں کا جائزہ لیا

 اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کا گل دستہ پیش کیا گیا ۔ سکول میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا تعلیمی معیار اور سکول کی صفائی ستھرائی کے عمل پر اظہار اطمینان کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سکول میں شجر کاری مہم کے تحت  پودا بھی لگایا اس موقع پر  چیئرمین میر نصراللہ خان رند  اور پرنسپل عائشہ زیدہ بھی موجود  تھی اعلی شاہنواز خان کنرانی نے کہاکہ  درسگاہیں ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوتی ہیں تعلیم کی ہی بدولت ہم ترقی اور کامیابی سے سرشار ہو سکتے ہیں بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے کے لئے ہم سب کو عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہماری یہ نوجوان نسل پڑھ کر  پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

قاضی احمد کے قریب جمال شاہ کے رہائشی مراد زرداری نے بااثر شخص کے ظلم وزیادتیوں اور زمین اور گھر پر قبضے کے خلاف نیشنل پریس کلب قاضی احمد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوے  مراد زرداری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بااثر علی حسن خاصخیلی نے اپنے ساتھیو کے ساتھ مل کر طاقت کے زور پرہماری زمین اور گھر قبضہ کر رکھا ہے تین ماہ قبل علی حسن خاصخیلی نے مجھے قید کرکے تشدد کیا جس کے بعد زمین اور گھر پے بااثر افراد کے قبضےکے خلاف کورٹ میں پٹیشن درج کرائی ہے مسلسل مالی و جانی نقصان پہچانے کی  دھمکیاں بھی دے رہا ہے  مجھے کوئی بھی جانی ومالی نقصان پہنچا تو زمیوار علی حسن خاصخیلی اور ساتھی ہونگے گھر سے قبضہ ختم  کرایا جائےاور  تحفظ فراہم کرکے انصاف فراہم کیا جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

جوہر آباد کےپرائمری اینڈ سیکنڈری کے ماتحت چلنے والا فلاحی ادارہ جو کہ اپنے ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہ نہ دے سکا ملازمین  فاقہ کشی پر مجبور ہیں  عید الفطر کی آمد  ہے اور ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہیلتھ  سیکرٹری علی جان  سے گزارش ہے کہ  عید  سے پہلے ہماری تنخواہیں  دی جائیں تاکہ   ہم بھی بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں  ۔

مزید جانتے ہیں  حاجی عمر خان سے  جی عمرخان تفصیلات سے آگاہ کیجئے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

میاں چنوں  کا نوجوان کچے کے ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گیا

  نوجوان کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں نے 70لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا۔نوجوان لاہور سے واپس تلمبہ آرہا تھا کہ اچانک موبائل بند ہوگیا ۔دوبارہ موبائل ان ہوا تو ڈاکوں نے گھر والوں سے تاوان طلب کر لیا

 ڈاکووں نےوڈیو بنا گھر والوں کو بھیج دی۔نوجوان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ تلمبہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ بازیابی کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں  تشکیل دے دی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ چینی مافیا کے خلاف متحرک دکھائی دیتی ہے.آئی بی,سپیشل برانچ کی رپورٹ پر نائب تحصیلدار نواز محسن نے کاروائی کرتے ہوئے کھاد ڈیلر کی دکان سے 155 بوری چینی برآمد کر لی.انتظامیہ کے مطابق چینی  برآمد ہونے پر شیخ منور کھاد ڈیلرز کی دکان کو سیل کر دیا گیا ہے اور چینی قبضے میں لے لی گئی ہے.اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف سامنے آیا ہے کہ ذخیرہ اندوز,گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

   احمد پور شرقیہ میں شہادت 21 رمضان حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کی یوم شہادت کی مجلس عزا دربار عالیہ حضرت نور شاہ بخاری میں منعقد ہوئی،

 ملک بھر کے علماء کرام و ذاکرین نے مجلس میں خطاب کیا ذاکرین نے شہادت امیر المومنین مولا علی علیہ السّلام پڑی اور سیرت امیر المومنین پر روشنی ڈالی مجلس عزاء کے بعد دربار عالیہ نور شاہ بخاری سے تابوتِ کے ساتھ ماتمی جلوس برآمد ہوا مومنین کرام نے ماتم داری و سینہ کوبی کرکے مولا علی علیہ السّلام کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا اس موقع پر مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلوس صبح 7 بجے دربار عالیہ حضرت نور شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوا انتظامیہ کی طرف سے مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کے فل فروف اور سخت انتظامات کیے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

آئی جی  سندھ کا میرپور ماتھیلو کچہ کے علاقوں کا دورہ، ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور نئی بننے والی پولیس چوکیوں کا جائزہ لیا اور چوکیوں جا افتتاح کیا۔آئی جی  سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب ضلع گھوٹکی میں شہداء کے نام پہ بننے والی کچے میں نئی پولیس چوکیوں کا معائنہ کرنے ضلع میرپور ماتھیلو پہنچ گئے۔ضلع گھوٹکی کی سب ڈویژن میں بننے والی 60  پولیس پکٹس پہ ایس ایس پی گھوٹکی جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے تفصیلی بریفنگ دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14

 سیالکوٹ میں کالم نگار اینکر پرسن ایچ ایم فیاض کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں آل پاکستانیز اوورسیز  آرگنائزیشن انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین محمد یوسف خالد کی جانب سے پروقار سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں اعجاز بٹ ، محمد قیصر اور دیگرنے خصوصی شرکت کی ایچ ایم فیاض کی ریاض آمد پر دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایچ ایم فیاض نے اس موقع پر محمد یوسف خالد اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پانچ سال بعد سعودی عرب آکر یوں محسوس ہوا جیسے اپنے دوسرے گھر میں آیا ہوں یہاں کے ترقیاتی کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ بہت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا  خادمین حرمین الشریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کا ویژن 2030 سعودی عرب کی عوام کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے جس پر دن رات کام جاری ہے دنیا میں ایسے حکمران بہت کم ملتے ہیں جو اپنی کی ترقی و خوشحالی کے لیے روزگار کے مواقعے فراہم کرتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15

 

کہروڑپکا  میں چیف آفیسر بلدیہ راؤ مختار احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں لگے غیر قانونی  سائن بورڈ کے خلاف کارروائی غیر قانونی سائن بورڈ کو شہر کے چوک سے ہٹا دیا گیا بلدیہ حکام نے شہر بھر میں  انکروچمنٹ کے بھی خلاف بھی کارروائی کی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں کسی کو بھی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گا  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16

یونیورسٹی آف ساہیوال میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے نیشنل فنانشل لٹریسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

 

یونیورسٹی آف ساہیوال میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے نوجوان طلبہ و طالبات کے لئے نیشنل فنانشل لٹریسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں اسٹیٹ بینک کے تربیت یافتہ فیلڈ ٹرينرز نے سٹوڈنٹس کو فنانشل مینجمنٹ، بینکنگ سسٹم، آن لائن فراڈ سے بچاؤ اور بچتوں کو سرمایہ کاری میں لاکر خوشحال زندگی گزارنے کی تجاویز اور تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیٔرز کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملک کے مالی نظام سے متعلق سوالات بھی کیے۔ ورکشاپ سے اسٹیٹ بینک کے کوارڈینیٹر محمد عدنان، بینک الحبیب کے کوارڈینیٹر شہزاد علی اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد ایوب نے بھی خطاب کیا اور معزز مہمانوں میں يادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17

 

ننکانہ صاحب میں  سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات کا اختتام۔

 

بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی ننکانہ سے روانگی ڈی پی او اعجاز رشید کی مہمان سکھ یاتریوں سے ملاقات۔ : سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی اور پولیس کے تعاون کو خوب سراہا۔ : پولیس افسران و جوانوں نے رخصت ہونیوالے یاتریوں کو مدد بھی فراہم کی۔ مہمان یاتریوں کو سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں رخصت کیا گیا۔ حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کے بے حد مشکور ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہناتھا کہ  پاکستان میں ملنے والا پیار، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات قابل تحسین ہیں۔

بیساکھی فیسٹیول کو پر امن کامیاب بنانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ ڈی پی او اعجاز رشید نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو سلام  پیش


0/Post a Comment/Comments