دلچسپ و عجیب

 


 

01

 ایک امریکی شخص نے 16.44 سیکنڈز میں 100 بار ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں 40 پاؤنڈ وزن اٹھانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ڈیوڈ رش جنہوں نے STEM تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں 21.69 سیکنڈز میں اپنے نام کیا تھا۔رش کو معلوم ہوا کہ ریکارڈ کا وقت 17.34 سیکنڈ تک کم کر دیا گیا ہے جس سے اسے دوبارہ ریکارڈ کی کوشش کرنے کی تحریک ملی۔رش کے پاس اسی ریکارڈ کا 20 پاؤنڈ ورژن بھی ہے۔

02

گزشتہ سال شہر برسٹل کے قریب سائیکل سواری کیلئے بنائی گئی لین نے 60 سواروں کو زخمی کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کینشام ہائی سٹریٹ پر ایک سائیکل لین نظری دھوکا پیدا کر رہی ہے اور سائیکل سواروں کو گرا کر زخمی کرنے کا موجب بن رہی ہے۔سائیکل سواروں نے بتایا کہ لین کے ایک طرف سرمئی رنگ کا چھوٹا فٹ پاتھ ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے جو بظاہر لین کا حصہ لگ رہی ہیں اور سواروں کو اس بات پر قائل کر رہی ہیں کہ سطح برابر ہے۔اس حوالے سے اب تک 21 افراد نے سائیکل لین تیار کرنے والی باتھ اور نارتھ ایسٹ سمرسیٹ کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایک مقامی کونسلر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر لین کا ڈیزائن ٹھیک نہ کیا گیا تو اس کی وجہ سے کوئی سائیکل سوار مہلک طریقے سے بھی زخمی ہو سکتا ہے۔

03

پیرو میں ایک دریا ایسا بھی ہے جو ہر سال کچھ ماہ کے لیے سرخ ہو جاتا ہے۔پیرو میں واقع یہ مشہور دریا کیوسکو سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے اور اسی وجہ سے اسے دریائے کیوسکو کہا جاتا ہے۔اس دریا کو دنیا کا تنگ ترین دریا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کئی جگہ پر اس کی چوڑائی محض چند میٹر ہی رہ جاتی ہے۔ یہ دریا کچھ مقامات پر ہی سرخ رہتا ہے کیونکہ اطراف کی ملنے والے دیگر ندیوں کی وجہ سے اس کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے۔دسمبر سے اپریل تک اس دریا کی رنگت سرخ رہتی ہے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے اطراف کی پہاڑیوں سے پانی گزرتا ہوا اس دریا میں گرتا ہے اور پہاڑوں کی مٹی میں آئرن آکسائیڈ کی زیادتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دریا کی رنگت سرخ ہو جاتی ہے۔اس دریا کے پاس ایک اور قدرتی عجوبہ ہے جو رنگ برنگی پہاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جنہیں ’پیلکویو رینبو ماؤنٹین‘ کہا جاتا ہے۔


0/Post a Comment/Comments