دلچسپ و عجیب

 


 

01

 آسٹریلوی شخص نے ایک گھنٹے میں 3200 سے زائد پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ برسبین میں لوکاس ہیلمکے نے ایک گھنٹے میں 3206 پش اپس پورے کئے ہیں جو بلاشبہ ایک حیرت انگیز امر ہے، کیونکہ انہوں نے ایک منٹ میں 53 جسمانی اٹھک بیٹھک کی ہے جو ایک سیکنڈ میں ایک پش اپ بنتا ہے۔کئی بچوں کے 33 سالہ والد لوکاس ہیلمکے بینک میں اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے اپنے شہر کے مقامی جمنازیئم میں اپنی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اپنے ایک سالہ بچے کو حوصلہ دینے کے لئے یہ مشکل راہ اختیار کی ہے تاکہ اسے بتایا جاسکے کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔

02

بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں شوہر بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو بھی اسپتال لے گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں ایک خاتون کو  گھر میں کام کرتے وقت سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اس نے چیخیں ماریں، اس دوران  اس کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی۔تاہم خاتون کی چیخوں کی آواز سن کر گھر کے دیگر افراد آئے اور دیکھا کہ یہ سانپ کا حملہ ہے، اس لیے وہ فوراً خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں اسے ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا۔ جیسے ہی خاتون کے شوہر ناریندرا کو بیوی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا معلوم ہوا تو وہ اپنا کام چھوڑ کر سیدھا گھر گیا  اور بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو  ڈھونڈا اور تھیلے میں پکڑ کر اسپتال لے گیا۔

03

دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا سے ہٹ کر کچھ الگ کرتے ہیں ان میں سے ہی ایک رابرٹ مکڈونلڈ نامی شخص ہے جس نے سب سے زیادہ دن تک مسلسل جاگنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ رابرٹ مکڈونلڈ نے مسلسل 19 دن تک جاگ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروایا۔گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 1986 میں  رابرٹ مکڈونلڈ نے 453 گھنٹے اور 40 منٹس (جو 18 دن، 21 گھنٹے اور 40 منٹس بنتے ہیں) تک مسلسل جاگ کر سب کو حیران کر دیا تھا

 


0/Post a Comment/Comments