دلچسپ و عجیب

 


 

01

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے ایک رہنما مقامی تھانے میں کتے کے خلاف انوکھی شکایت لے کر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

یہ مقدمہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے ایک پوسٹر کو کھرچتے اور پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اس پوسٹر پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

سوشل میڈیا پر ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو میوزک پر مہارت سے ڈانس کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے ساتھ موجود ہے اور جیسے ہی گانا بجتا ہے کتا اپنے مالک کے ساتھ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو کو ایک کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے لوگو سے تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ سب کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے اپریل فول کو تاخیر سے منانا نظر آتا ہے اور امکان یہی ہےکہ کچھ وقت کے بعد بلیو برڈ لوگو واپس آجائے گا، کیونکہ یہ تبدیلی صرف ویب ورژن پر ہوئی ہے، موبائل ایپ میں نہیں۔

ٹوئٹر کے ہوم پیج پر ہی بلیو برڈ کا لوگو تبدیل نہیں ہوا بلکہ جب ویب سائٹ کو اوپن کرنے پر لوڈنگ اسکرین کی جگہ اس کتے کی تصویر نظر آتی ہے، ایلون مسک نے اس تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔


0/Post a Comment/Comments