انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 ہندوتوا انتہا پسندوں نے مودی سرکار کی خاطر مسجد پر حملہ کر کے ایک اور سیاہ باب رقم کر دیا، بھارت میں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے، اب مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا ہے۔

ہندوتوا انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، ہندو، مسلم اور ہندو، سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں، ہندوتوا انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسلم دشمنی نے مودی سرکار کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اقوام متحدہ مودی کی اس بے حسی کا نوٹس لے گی؟، کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی راہ ہموار ہو رہی ہے؟۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بھارتی ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمال مشرق میں ریاست سکم کے ناتھولا ماؤنٹین پاس پر مقامی وقت کے مطابق 12:20 پر برفانی تودہ گرا۔

برفانی تودہ گرنے سے سیاحوں کی متعدد گاڑیاں برفانی تودے کی زد میں آگئیں،  امدادی کارروائیوں کے دوران برفانی تودے تلے دبنے والے 22 افراد کو بچا لیا گیاہے  اور مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

زندہ بچ جانے والے افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ برفانی تودے کے نیچے اب بھی زندہ بچ جانے کا امکان موجود ہے

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں اس علاقے میں برفانی تودہ گرنا غیر معمولی ہے جبکہ ایک روز پہلے تک یہاں غیر موسمی بارشیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ ملحقہ ہندوستان کی سرحد پر واقع یہ ماؤنٹین پاس اپنے مناظر کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مادی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔

میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا جس میں دمشق اور جنوبی علاقے کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔


0/Post a Comment/Comments