انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

 بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی متعدد دھمکیوں کا سامنا ہے اور اب انہیں 30 اپریل تک قتل کرنے کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولیس سٹیشن میں دس اپریل کو رات نو بجے کال کی اور اپنا تعارف جودھپور کے روکی بھائی کے نام سے کرایا۔

روکی بھائی نے پولیس کو دھمکی دی کہ وہ 30 اپریل تک سلمان خان کو قتل کردے گا، پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کال کرنے والے کی لوکیشن کا پتہ چلا لیا۔

قتل کی متعدد دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے حال ہی میں اپنے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے اور اسے انٹرنیشنل مارکیٹ سے برآمد کرایا کیوں کہ وہ اب تک انڈیا میں لانچ نہیں ہوئی ہے۔

دبنگ سٹار اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی تشہیر مہم میں مصروف ہیں اور وہ گزشتہ روز ایک تقریب میں اپنی نئی بلٹ پروف گاڑی میں آئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مصنفہ اور ناول نگار صائمہ اکرم چودھری نے کہا ہے کہ وہ کم از کم دو سال تک رمضان ڈرامہ نہیں لکھیں گی کیونکہ وہ کام کر کے تھک چکی ہیں۔

صائمہ اکرم چودھری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے رمضان ڈراموں کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مطلوبہ پیغام کو ہلکے پھلکے انداز میں شیئر کرنے پر یقین رکھتی ہیں لیکن آج کے رمضان ڈرامے محض مزاحیہ بن گئے ہیں جو انہیں پسند نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں میں ہر چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے جو بجا طور پر لوگوں کو تنگ کرتا ہے اور شائقین اسے مزید نہیں پسند کریں گے، ہر سیزن میں چار ڈرامے بنانا بھی لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

حنا الطاف اپنی باتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبولیت رکھتی ہیں اور ان کے ڈرامے بھی ناظرین میں مقبول ہیں، حال ہی میں انہوں نے فلم میں شوہر آغا علی کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ فلموں میں کام کریں گی تو وہ اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ ہی کام کرنے کو ترجیح دیں گی ورنہ شاید فلم نہ ہو، البتہ کوئی بہت ہی کمال کی کہانی ہوئی تو دیکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بارے میں حنا الطاف نے کہا ہے کہ ’اس سے فرق تو پڑتا ہے لیکن وقت کے ساتھ کچھ چیزیں سمجھ میں آ جاتی ہیں اور انسان اسے اگنور کر دیتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments