انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جہاں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آئے ہو معروف صحافی، کالم نگار اینکر پرسن ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس میں مختلف اخبارات اور چینل سے وابستہ ریاض کے ورکنگ جرنلسٹ نے شرکت کی

اس موقع پر تقریب کے شرکاء جن میں شعبہ صحافت کے درخشاں ستارے مبشر انوار ،جہانزیب امجد ،عابد شعمون چاند سمیت  دیگر نے شرکت  کی ۔تقریب کے شرکاء نے پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی ایچ ایم فیاض کی ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحافتی میدان میں انکی خدمات کو ریاض کی کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے ہمیشہ بلا تفریق سیاسی ،سماجی ،ادبی ،مذہبی جماعتوں کی تقریبات کو خبروں کی زینت بنایا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اینکر پرسن ایچ ایم فیاض نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال بعد سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی احساس پیدا ہوا حقیقی معنوں میں سعودی عرب کی ترقی خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کا اپنی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے کا سعودی عرب اور دو ہزار تئیس کے سعودی عرب میں زمین آسمان کا فرق ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 500 ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

نیو جرسی کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد حکام نے شہریوں کو فوری انخلا اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

امریکی مقامی حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں شہریوں کو متاثرہ علاقوں کو فوری چھوڑنے سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

  یوکرین جنگ کے دوران روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فوجی مشقوں کے دوران داغا گیا۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ہدف کو ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل نے قازقستان میں ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments