دلچسپ و عجیب نیوز

 


 

01

اگر آپ خود کو تصور کریں کہ ایک چھوٹے سے کنٹینر میں موجود ہیں اور گہرے پانی میں ہیں تو یقیناً آپ پر خوف طاری ہوجائے گا لیکن ایک شخص نے سمندر کی گہرائی میں 100 دن گزارنے کا کارنامہ انجام دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے پروفیسر اور سابق نیوی خوطہ خور جو ڈٹوری نے سمندرکی گہرائی میں 100 دن گزارے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے ایسا کیوں کیا اور وہ زندہ کیسے رہے؟ 

جو ڈٹوری بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے ماہر بھی ہیں اور مختلف تجربے کرنے کا شوق رکھتے ہیں.

جو ڈوٹری نے امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر میں30 فٹ کی گہرائی میں 55 اسکوائر میٹر کی آبدوز میں دن گزارے اور تجربہ کیا.

…………………………

02

نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز تراویح کے دوران قرأت کر رہے ہیں اور اچانک بلی ان کے اوپر چڑھنا شروع کردیتی ہے۔

امام کو اس دوران بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پھر بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور امام قرأت جاری رکھتے ہیں۔

کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگاکر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں۔

………………………………

03

برطانیہ کے ایک شہری نے گڑھوں پر حکومت کی توجہ دلانے کے لیے گڑھوں میں نوڈلز بھر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے تنگ آکر برطانوی شہری نے گڑھوں پر حکومت کی توجہ دلانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور گڑھوں میں نوڈلز پکا ڈالے۔

مارک موریل نامی شہری نے یہ قدم مشہور نوڈلز برانڈ پوٹ نوڈلز کے ساتھ مل کر اٹھایا اور شہری کو اس انوکھے کام کرنے پر  برطانوی میڈیا کی جانب سے مسٹر پوٹ ہول کا لقب دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں سڑک پر گڑھوں کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور اسی حوالے سے آگاہی دلانے کے لیے وہ پچھلے 10 سالوں سے مہم چلا رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت سڑکوں کی مرمت کردے تو ہمیں گڑھوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔  

 


0/Post a Comment/Comments