سپورٹس نیوز

 


 

01

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کریگی۔

قذافی سٹیڈیم میں پاک کیویز ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے ہم اچھی تیاری کر رہے ہیں، سننے میں آ رہا ہے کہ ان کی چھوٹی ٹیم ہے لیکن کرکٹ میں کسی کو آسان نہیں لیتے ،ایشیا کپ کے لیے بہت کم وقت اور کم میچ ہیں اور یہ سیریز اسی کی تیاری کے لیے ہے ۔

رضوان اور میری جوڑی کا ساتھ جاری رہے گا، نوجوان بولر کے آنے کے بعد ہماری لائن اپ بہت مضبوط ہو گئی ہے، ورلڈ کپ کے لیے اور بھی کھلاڑی ٹرائی کر سکتے ہیں، لیکن یہ سیریز ورلڈکپ کے کمبی نیشن کے لیے بہت اہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا۔

میسی کا فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹ بال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اطالوی صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے بھی لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز میں پانچ بھارتی، تین آسٹریلین، ایک ویسٹ انڈین اور ایک جنوبی افریقا کا کرکٹر شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 1250 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

دوسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں جن کے پاس 950 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کے اثاثے ہیں۔تیسرا نمبر بھی بھارتی کرکٹر  ایم ایس دھونی کا ہے جو 860 کروڑ روپے کے مالی اثاثوں کے مالک ہیں۔

چوتھا نمبر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ہے، جن کے پاس 532 کروڑ بھارتی روپے کے مالی اثاثے ہیں۔ پانچویں پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز آل راونڈر جیک کیلس آتے ہیں،ان کے پاس بھی 532 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

چھٹے نمبر پر برائن لارا، ساتویں پر شین وارن، آٹھویں پر ویرندر سہواگ، نویں پر یوراج سنگھ اور دسویں پر شین واٹسن موجود ہیں۔

0/Post a Comment/Comments