موسم کی نیوز

 


آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جروی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم کشمیر،بالائی خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان، تربت ، مری اور قلات میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : بلوچستان: تربت 35، قلات01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 09، پٹن 08، ڈی آئی خان 02 ،مالم جبہ، کالام 01 ،پنجاب: مری 04 کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 03، سٹی 01)، کوٹلی 03 گلگت بلتستان: استور اور بونجی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد 42، پڈعیدن، موہنجوداڑو، خیرپور، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments