سپورٹس نیوز

 


 

01

 لندن میرا تھون میں شریک ایک ایتھلیٹ کے جوش و جذبے کو ساری دنیا میں سراہا جارہاہے. برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ زشائر کے قصبے بنبری سے تعلق رکھنے والے ٹام ڈرنن(Tom Durnin) میراتھون میں آٹھ گھنٹے 10منٹ اور 58 سیکنڈ تک دوڑتے رہے اور سب سے آخر میں میراتھون مکمل کی مگر ہمت نہیں ہاری۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو ٹخنہ، پھر ایک پاؤں اور گھٹنہ جواب دے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تھون میں 26 کلومیٹر پر دوسرا گھٹنہ بھی جواب دے گیا مگر انھوں نے دوڑ جاری رکھی۔رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ ٹام ڈرنن دسمبر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے باعث ان کی میراتھون  کی تیاری متاثر ہوئی تھی۔

02

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی آج ہوگی، پاکستان کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم تقریب میں شرکت کریں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا آج پریکٹس سیشن بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز سے قبل آج پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔دونوں ٹیمیں شام 4 بجے سے 7 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ اس موقع پر ون ڈے سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ 27 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 30 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز کے سکواڈ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گے۔

03

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری لائیں گے۔راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 سکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا سکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اچھا کھیلے، میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے تھے لیکن نہیں کرسکے بہرحال رضوان نے بہت اچھا کھیلا، کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔


0/Post a Comment/Comments