ریجنل نیوز

 



علاقائی نیوز:

01

اوکاڑہ میں شہری ڈاکووں کے رحم وکرم پر تھانہ اے ڈویژن کے حدود گورنمنٹ کالونی روڈ پر پر کار سوار فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر پر 90 ہزار روپے نغدی تین تولہ طلائی زیور اور دو عدد کی موبائل فون چھین کر فرار ڈاکوؤں کو ڈکیتی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے ون نیوز نے حاصل کرلی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

اوکاڑہ پولیس کے پاس تمام تر وسائل ہونے کے باوجود بے بس ڈاکو بے لگام ہوگے ہیں پولیس ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ نہ کر سکی لوٹنے والی متاثرہ فیملی نے اعلی حکام سے پولیس کی کارکردگی بہتر بنا کر ڈاکووں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

سابق وفاقی پارلیمانی سیکٹری و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عامر یار وارن نے امیدوار ایم پی اے ملک احمد یار وارن و ڈاؤنج برادری کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جتنی مرضی سازشیں کر لیں لیکن اللہ جسکی حفاظت کرے اسے کوئی نہیں مار سکتا ہے عمران خان نے ملک پاکستان کیلئے ہر قربانی دی ہے اور ان تمام مشکلات کے باوجود ملک سے نہیں بھگا اور ہمشہ حق اور سچ کی بات کی یہی وجہ کہ آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور جس کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے عوام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے اور ووٹ کی طاقت کی پرچی سے چوروں کے پی ڈی ایم ٹولے کو الیکشن سے باہر کر دیں گے اور حلقے کی عوام ملک احمد یار وارن کے ساتھ ہے جو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

جیکب آباد 4 روز قبل تاجر کو اغوا اور 6پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ڈاکوئوں کے گینگ نے وڈیو وائرل کردی

ڈاکوئوں کے گینگ کا تعلق مولاداد تھانے کے دادپور جاگیر سے یے، ویڈیو میں اسلحہ سے لیس ڈاک موٹر سائیکلوں پر نظر آ رہےہیں اور

ویڈیو میں ڈاکو ایک دوسرے کا نام لیکر گفتگو کررہے ہیں اور

مسلح ڈاکو بلوچی زبان میں ایک دوسرے کا نام لے رہے ہیں

ڈاکو ایک دوسرے کا نام لیم جان عرف لیموں اور مٹھو شاہ لے رہے ہیں مٹھو شاہ اور لیم جان عرف لیموں جکھرانی 6اہلکاروں کے قتل کیس میں نامزد ہیں جبکہ 4 روز گذر جانے کے باوجود سندھ اور بلوچستان کی پولیس ڈاکوئوں تک نہیں پہنچ سکی

ڈاکوئوں کی ایکسکلوزوو وڈیو آفیشل واٹس ایپ پر موجودہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

جنجوعہ راجپوت خاندان کے چوراسی ( 84) گاؤں کے جدامجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سلطان خیل میں منعقد ہوئی،ملک بھر سے جنجوعہ راجپوت برادری کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید احوال جانتے ہیں کہوٹہ سے اپنے نمائندہ راجہ پرویز اقبال کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کارروائی میں افغانی شہریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، آپريشن میں رینجرز اور پولیس کی لیڈی سرچرز بھی موجود تھیں پوليس حکام کا یے ماننا ہے، ملزمان کا کرمنل رکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا

مزید تفصیلات جانتے ہیں ثناءاللہ ہکڑو سے جی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمد اسلم بھٹی اور قصور پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی ، 18 سال سے مفرور انتہائی خطرناک تین مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔۔

تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں ملزمان نے 23 فروری کو دن دیہاڑے ماں بیٹے پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے رکھا اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی چونیاں اور الہ آباد پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ کی CCTV فوٹیج حاصل کی اور 75 مشکوک افراد کی لوکیشنز اور CDR کا معائنہ کیا ملزمان کے رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 80 گھروں کو چیک کیا پولیس ٹیموں نے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی کراچی اور آزاد کشمیر سمیت 20 مقامات جبکہ چونیاں کے علاقہ میں 50 ریڈز کیے دن رات کی مسلسل محنت سے تین خطرناک مجرم اشتہاریوں اصغر، وقاص اور شہزاد کو گرفتار کر لیا ملزمان نے 2005 سے ابتک خاندانی دشمنی کی وجہ سے ایک خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کیا اور تین تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمد اسلم بھٹی سمیت تمام ٹیموں کو شاباش دی۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

بھوآنہ میں نجی کالج میں سالانہ فیسٹیول,تقسیم انعامات اور الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں خصوصی شرکت ڈریکٹر اسوہ کالج اسد رضا قاضی، پرنسپل اسوہ کالج غلام عباس بھٹی اور دیگر معززین نے کی.اس موقع پر سکول انتظامیہ فرسٹ ائیر کے طلبا نے سیکنڈ ائیر کے فارغ التحصیل طلبا کو الوداع کیا گیا.اس موقع پر پرنسپل اسوہ کالج غلام عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پانچواں سالانہ فنکشن ہے اس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو انعامات تقسیم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد کو بھی ایوارڈ دیے گئے جو ہر سال دیے جاتے ہیں.غلام عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم فارغ التحصیل طلبا کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کرتے ہیں ان کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے جبکہ ادارہ میں آنے والے نئے طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں.پرنسپل غلام عباس بھٹی نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے حکم پر ڈی ایس پی ڈی عبدالخالق وگن کی سربراہی میں دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار انچارج سی آئی اے دادو اکبر علی چنہ دادو پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت جوا کے اڈے پر چھاپہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 جواری گرفتار کرلیے گئے، کاروائی میں موبائل فون ،جوئے کی رقم برآمد جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ بی سیکشن میں درج کرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

تھانہ رانیپور کی حدود شاہانی پل کے قریب روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم اور موبائيل فون برآمد، ساتھی فرار ایس ایچ او تھانہ رانیپور امیر علی چانگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈاکو شاہانی پل کہ قریب روڈ بلاک کر کہ گاڑیوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دؤران مقابلہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام سرور ولد الله ودھایو ملک کے نام سے ہوئی ہے ہلاک ڈاکو، ڈکیتی, اغوا برائے تاوان، چوری، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

ھنگورجہ اور اس کے گردونواح میں طوفانی بارش کے سبب مواصلاتی نظام بھی درھم برھم ہوچکا ہے۔کپاس کی فصل کو نقصان پہچنے کا خدشہ ہے۔بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور انعم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر ،ڈی ایس پی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ،سوشل سیکورٹی آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں کہیں بھی بانڈڈ لیبر کا کیس نظر نہیں محکمہ لیبر وزٹ کریں۔ہوٹل ،ورکشاپ اور دیگر شاپس پر چھوٹے بچے نہیں ہونے چاہئیں۔بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے بتایا اس ماہ 58انسپکشن کی گئیں اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت قا نونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

ایس ایس پی جعفرآباد محمد انور بادینی نے کہا ہے کی جرائم پیشہ افراد کو کہیں بھی پناہ نہیں لینے دیں گے جاگیر میں جام شہادت پانے والے جعفرآباد کے افسران اور جوانوں کا خون رائگا نہیں جائے گا

ڈسڑکٹ پریس کلب جعفرآباد کے وفد کی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب دھنی بخش مگسی نظام جتوئی زاہد حسین بلوچ فدا حسین دھرپالی و ممبران سے ملاقات کے دوران ایس ایس پی جعفرآباد محمد انور بادینی نے کہا کہ جعفرآباد میں امن امان قائم کرنے اور شہدائے جاگیر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جاگیر کے علاقے میں آپریشن جاری ہے ڈاکوؤں تک رسائی تک آپریشن جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ امن امان بحال کرنے کے لئے شہریوں کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

پیروسن میں ایڈمنسٹریٹرٹھر ی میرواہ کےتمام یوسیز انتظامیہ کے خلاف نوجوان اتحاد کے سربراہ منظور سندھیاور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا

رہنماؤں نے کہا کہ پیروسن محراب پور روڈ سمیت تعلقہ کی تمام سڑکیں درہم برہم ہو گئی ہیں جو کسی بھی وقت پر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اسکسی بھی یوسی میں صفائی کا عملہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر ٹھری میرواہ یوسی سیکریٹریز کے ذریعے پورا بجٹ چوری کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات پر عملدرآمد کروایا جائے بصورت دیگر وہ ایڈمنسٹریٹر آفس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیےدھرنا دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0/Post a Comment/Comments