دلچسپ و عجیب

 


 

01

برطانوی شہزادہ چارلس جلد ہی بادشاہ چارلس ہوجائیں گے جس کی تیاریاں زوروشور سےجاری ہیں، اسی تناظر میں ایک خاتون نے 17 لیٹر چاکلیٹ سے ان کا بہت خوبصورت مجسمہ بنایا ہے۔اس کی تیاری میں ٹِوکس، ملکی وے، باؤنٹی اور گیلکسی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ سینے سے کچھ نیچے کا تک کا یہ مجسمہ عین چارلس کی جسامت کے لحاظ سے بنایا گیا ہے جس کا کل وزن 23 کلوگرام تک ہے، اس کی تیاری میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگا ہے۔لیکن اس کی تیاری میں سب سے اہم چیلنج یہ تھا کہ آخر مائع چاکلیٹ کو کس طرح سے شہزادہ چارلس کے چہرے میں ڈھالا جائے، اس کے لیے ماہرین کو بلایا گیا اور مجسمہ سازی کی طرح چاکلیٹ کو برتا گیا تاکہ حقیقی خدوخال حاصل کئے جائیں۔

02

ناشتے میں پسندیدہ میل سمجھے جانے والا چائے پراٹھا، خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے چائے کے ساتھ پراٹھا کھانے کو بدترین قرار دیا گیا ہے۔ نہ صرف پراٹھا بلکہ چائے کے ساتھ کھانے والی دیگر اشیاء بھی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق چائے کے ساتھ گھی سے لیس یا پھر آلو، قیمے سمیت کوئی بھی لوڈڈ پراٹھا نہیں کھانا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ معدے میں تیزابیت کے ساتھ پیٹ کو پُھلانے کا باعث بنتا ہے۔ جس سے مسلسل پیٹ کی تکلیف کی شکایت رہتی ہے۔چائے کے ساتھ ان چیزوں کو کھانے سے تیزابیت کی وجہ سے قے اور الٹیوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

03

دبئی میں صحرائی زمین کا ایک ٹکڑا اربوں روپے میں فروخت کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ زمین جیمرہ بے آئی لینڈ میں واقع ہے، 24500 اسکوائر فٹ کی اس زمین کی قیمت 9 ارب روپے ہے۔یہ پلاٹ 19 اپریل کو فروخت ہوا اور یہ دبئی میں فروخت ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا پلاٹ ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر عمر کامانی نے یہ زمین گمنام فرد کو فروخت کی، جو وہاں اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔عام طور پر اس قیمت میں دبئی میں پرتعیش گھر خریدنا ممکن ہے مگر جیمرہ بے میں اس قیمت پر صرف ریت کو ہی خریدنا ممکن ہے جس کے بعد وہاں گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگا پلاٹ 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا


0/Post a Comment/Comments