سپورٹس نیوز

 


01

 پاکستان نے نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ میں جے آر جے وردھنے ٹرافی جیت لی۔پاکستان نے جے آر جے وردھنے ٹرافی کیلئے ہونے والے 18 ہولز کے میچ میں 7 سٹروکس کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔لاہورجمخانہ گالف کلب میں پاکستان اورسری لنکا کے گالفرز کے درمیان ٹرافی کیلئے 18 ہولز کے میچ میں مقابلہ ہوا، میچ کے دوران پاکستانی گالفر سلمان جہانگیر نے 72 سٹروکس اور قاسم علی نے 76 سٹروکس سکور کیا۔میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کا سکور 148 سٹروکس رہا جبکہ لنکن گالفرز نے مجموعی طور پر 155 سٹروکس سکور کیا۔یاد رہے کہ نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ لاہور جمخانہ کلب میں 29 اپریل تک جاری رہے گی۔

02

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے خط لکھ دیا ہے اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو انٹری بھیج دی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارت کے شہر چنئی میں ہوگی، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

03

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہو گا۔یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا 3 مئی، چوتھا 5 مئی اور پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پہلے دو میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

0/Post a Comment/Comments