بزنس نیوز



 

 

01

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پٹرول کی سکیم پر شدید اعتراض کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطے میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔آئی ایم ایف نے سکیم کی سبسڈی، کنزیومر کی تعداد اور سکیم میں ہونے والے نقصان سے متعلق حکومت سے مکمل پلان مانگا ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

سٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز کھولنے کے لیے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی نہ کی جا سکی۔سٹیٹ بینک حکام نے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم وصول کرنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے تاحال بینکوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔حکام کے مطابق اضافی رقم وصولی پر بینکوں کے خلاف مالیاتی جرمانہ یا ریگولیٹری ایکشن لیا جا سکتا ہے، مالیاتی ایکشن لیا جائے یا ریگولیٹری بارے گورنر سٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ فیصلہ کریں گے۔سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ بینکوں کے خلاف جلد ایکشن لینے کیلئے گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بات کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت کو اس کی حقیقی صلاحیت تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں منسٹرز چیمبر میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری تجارت احسن علی منگی اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عدنان احمد بھی موجود تھے۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران سید نوید قمر نے ریمارکس دیئے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت نے اپنی اصل صلاحیت حاصل نہیں کی ہے اور پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات کئی سالوں سے جمود کا شکار ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے حریفوں کے مقابلے آسٹریلین سسٹم آف ٹیرف ترجیحات (اے ایس ٹی پی) میں پاکستان کے ترقی پذیر ملک کی حیثیت کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کو درپیش ٹیرف کے فرق پر زور دیا۔

0/Post a Comment/Comments