مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان


 اسلام آباد:  سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے، اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید الفطر کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید الفطر کل بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے، ملک کے اکثر حصوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، آج چاند نظر آنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ ہو گی۔

 

0/Post a Comment/Comments