آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے تیار


 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات چیت کا آغاز کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورت حال میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 19 مارچ کو طے ہوا تھا۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی، اس میں سے 1.9 ارب ڈالر پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments