کراچی ; انصاف لائرز فورم سندھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پارٹی کا 25 واں یوم تاسیس ہائی کورٹ اولڈ بار روم میں منایا گیا


 

کراچی انصاف لائرز فورم سندھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پارٹی کا 25 واں یوم تاسیس ہائی کورٹ اولڈ بار روم میں منایا گیا۔جس میں وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یوم تاسیس کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر عبد الوہاب بلوچ اور دیگر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو ختم کرکے عمران خان اور پارٹی کی دیگر قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کو جلد آزاد کیا جائے بصورت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments