ساہیوال ; روٹی اور نان سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں ان ایکشن


 

ساہیوال میں روٹی اور نان سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں ان ایکشن، متعدد تندور اور ہوٹلز مالکان کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروا دیے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پرائس مجسٹریٹ رائے مشتاق نے شہر میں مختلف مقامات غلہ منڈی،ڈسپنسری روڈ، سرکی بازار اور بیرون لاری اڈہ میں تندور اور ہوٹلز پر کارروائیاں کرتے ہوئے روٹی اور نان کی زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کیے جبکہ دیگر پر مقدمات بھی درج کردیے پرائس مجسٹریٹ نے روٹی کے معیار اور وزن کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ رائے مشتاق نے کہا کہ حکومت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر نان روٹی مہنگی بچنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

0/Post a Comment/Comments