ٹھل : پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا شہید بینظیر بھٹوکے مزار کے سامنے خود سوزی کا اعلان

 


ٹھل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے شہید بینظیر بھٹو کی مزار کے سامنے خود سوزی کا اعلان کردیا ہے، پریس کلب ٹھل میں احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد عارف دایو نے ضلع کائونسل جیکب آباد کے چیئرمین میر طاہر کھوسو پر نوکریاں بیچنے کا الزام بھی لگا دیا ہے، پریس کانفرنس میں اس نے مزید کہا کہ جیکب آباد ضلعی چیئرمین طاہر حسین کھوسو نے پارٹی کو ہائی جیک کر لیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ میرے ایک بیٹے کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، تو دوسرے کا تبادلہ کروا دیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post